اکتوبر 29, 2026

پی ایس ایل 12 میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان، لاہور کے شائقین نے دل جیت لیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن میں نئے وینیوز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 11 کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لاہور کے شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش و جذبہ اور نظم و ضبط دیدنی تھا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زندہ دلانِ لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں، انہوں نے دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دے کر کھیل کو یادگار بنایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم سے کراؤڈ کی اجازت لینا ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ وزیراعظم پیٹرول کی بچت چاہتے تھے، تاہم ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ چیئرمین پی سی بی نے عزم ظاہر کیا کہ پی ایس ایل 12 کو موجودہ سیزن سے بھی زیادہ بڑا اور شاندار بنایا جائے گا۔