کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، جو ان کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔
13th T20 hundred, 4th HBL PSL hundred, 2nd in HBL PSL 11
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28, 2026
Babar Azam has set the stage on fire 💛#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvIU pic.twitter.com/t7eXC7wNVk
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 221 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 103 رنز بنائے، جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 13 ویں اور پی ایس ایل کی چوتھی سنچری ہے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حارث 35، کوشال مینڈس 41 اور ایرون ہارڈی 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سمیر منہاس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زلمی کے ایرون ہارڈی نے 3، جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی نے پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچ کر پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔




