اپریل 27, 2026

پی ایس ایل 11: مارک چیپمین کی طوفانی اننگز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دھول چٹا دی!

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز آخری راؤنڈ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شان مسعود کے 44 اور عرفات منہاس کے 31 رنز کی بدولت 192 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جسے یونائیٹڈ نے مارک چیپمین کی ناقابلِ یقین بلے بازی کی بدولت 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کیوی بیٹر مارک چیپمین نے محض 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ کپتان شاداب خان نے 36 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اب اسلام آباد یونائیٹڈ 28 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف کوالیفائر میچ کھیلے گی۔