اپریل 26, 2026

پاکستان نے ایران امریکہ تنازع کے حل کے لیے بہترین کام کیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک-ایران سفارتی تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس تنازع کو حل کرانے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "بہترین شخصیات” قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کوششیں خطے کے استحکام کے لیے نہایت اہم رہی ہیں۔

ایران کے داخلی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ایرانی خود بھی نہیں جانتے کہ وہاں اصل فیصلہ کون کرتا ہے۔” انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے سخت موقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بہت سادہ سی بات ہے کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کو عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت اور مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں اس کے کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔