جہلم (محمد زاہد خورشید ) ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی اس بروقت کارروائی کے نتیجے میں شہریوں کے مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور واردات میں ملوث دو ملزمان کو ٹریس کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 5 ہزار روپے کی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ (پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن) برآمد کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، کسی بھی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔




