پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34 ویں میچ میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف کو سزا سنا دی گئی ہے۔ راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ دونوں پلیئرز نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔




