ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور ٹینکرز پر عائد ٹول ٹیکس کے حوالے سے اہم پالیسی بیان جاری کیا ہے۔ روسی ذرائع کے مطابق، ایرانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دوست ممالک کے ٹینکرز سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے تصدیق کی تھی کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ایران کا یہ اقدام ایک طرف اپنی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش ہے، تو دوسری طرف سفارتی محاذ پر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کڑی دکھائی دیتا ہے۔




