اپریل 26, 2026

سکھر میں قبائلی دشمنی کا خاتمہ؛ 84 افراد کے قتل کا فیصلہ، 24 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد

سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک بڑے جرگے نے گھوٹکی کے مختلف قبائل کے درمیان برسوں سے جاری خونی تصادم کا تصفیہ کر دیا ہے۔ مہر قبیلے کے سربراہ سردار علی گوہر خان مہر اور ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی سربراہی میں ہونے والی اس بیٹھک میں 84 افراد کے قتل اور 80 زخمیوں کے خون بہا کا فیصلہ سنایا گیا۔ جرگے نے تمام فریقین پر مجموعی طور پر 24 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو تین اقساط میں ادا کیا جائے گا۔ فیصلے کے مطابق آئندہ کسی بھی ممکنہ جھگڑے کو روکنے کے لیے سخت شرائط رکھی گئی ہیں، جس کے تحت پہل کرنے والے پر 80 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ مرد کے قتل پر 25 لاکھ اور خاتون کے قتل پر 50 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔