کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں میں مرکز تاجدارِ ختمِ نبوت سنٹر کے ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد اصغر توحیدی کی صاحبزادی کی تقریبِ رخصتی نہایت سادگی، وقار اور پروقار دینی ماحول میں انجام پائی۔ اس تقریب کی خاص بات اس کا سادہ مگر پر اثر انداز تھا، جس میں فضول رسومات کے بجائے دینی اقدار کو ترجیح دی گئی۔ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مرکز تاجدارِ ختمِ نبوت کے قاری نصیر احمد کلیار اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران شہر بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کی ایک مثالی فضا دیکھنے میں آئی جس نے مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو مزید تقویت دی۔ شرکاء نے نئے جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کیں اور صاحبِ خانہ علامہ محمد اصغر توحیدی کو بیٹی کے فرض سے سبکدوش ہونے پر مبارکباد پیش کی۔




