حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں یکساں طور پر 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔




