اپریل 20, 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: امریکی سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتوں اور گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کو 10 دن کی مہلت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی، جوہری اور دفاعی منصوبوں سے وابستہ سائنسدانوں کے پراسرار قتل اور گمشدگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) کو تحقیقات کی کمان سونپ دی ہے، صدر ٹرمپ نے اس معاملے کو قومی سلامتی کی اعلیٰ ترین ترجیح قرار دیتے ہوئے ایف بی آئی کو ابتدائی نتائج کے لیے محض 10 روز کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ حساس کیسز 2022 سے 2026 تک کے عرصے پر محیط ہیں جن میں ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری، لاس الاموس نیشنل لیبارٹری، ایم آئی ٹی، کیلٹیک اور مختلف فوجی تحقیقی مراکز کے نامور ماہرین شامل ہیں، اعداد و شمار کے مطابق 2022 سے اب تک 6 امریکی سائنسدان پراسرار طور پر قتل کیے گئے جبکہ 5 تاحال لاپتہ ہیں، اس خوفناک سلسلے کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جب معروف سائنسدان ایمی ایسکریج اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، دفاعی ماہرین کا خدشہ ہے کہ ان سائنسدانوں کو انتہائی حساس معلومات تک رسائی کی وجہ سے دشمن قوتوں یا کسی منظم نیٹ ورک نے نشانہ بنایا ہو سکتا ہے، ایف بی آئی کی اس تحقیقات پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔