سعودی عرب: سعودی عرب کے علاقے جازان، الدرب کی معروف کاروباری شخصیت اور بورے والا کی سیاست و سماجی شخصیت چک 497/E.b چوہدری شاہد ڈوگر کے صاحبزادے چوہدری محمد اویس کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر ایک باوقار اور پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز اور معزز کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں چوہدری خرم مانگٹ، مہر محمد اسلم، چوہدری احمد کمبوہ،چوہدری آصف کمبو، میاں محمد اصف،چوہدری عمران ملہی، چوہدری توحید گجر، چوہدری وسیم گجر، چوہدری افضال صدیق، چوہدری عامر جاوید،چوہدری شفیق گجر چوہدری ارشد گجر، چوہدری ابرار گجر، چوہدری حاجی ارشاد احمدگجر، چوہدری بدر، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری ابو بکر صدیق، چوہدری زاہد اقبال، مرزا بلال، رانا محمد شفیق، رانا خالد ممتاز، رانا معشوق، فوجی محمد اقبال، حاجی اظہر وسیر سمیت دیگر معززین شامل تھے۔محفل کے اختتام پر میزبان سلیم جٹ آصف کمبو اور فخرِ درب چوہدری محمد شفیق گجر کی بہترین میزبانی اور شاندار انتظامات کو خوب سراہا گیا۔ شرکائنے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا اور چوہدری شاہد ڈوگر کے صاحبزادے کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے ڈھیروں دعاوں کا اظہار کیا۔ یہ تقریب خوش اخلاقی، محبت اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال بن کر یادگار بن گئی۔




