اپریل 16, 2026

پاکستانی وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تہران پہنچ گیا: ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں تیز

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا ہے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ عرب میڈیا اور الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق، یہ دورہ ایک ایسے نازک وقت پر ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد جلد ہی مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا۔