اکتوبر 28, 2026

تھانہ ککرالی پولیس کی کارروائی، 2 کلو سے زائد چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

گلیانہ ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) گجرات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں تھانہ ککرالی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت اور ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر زبیر انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز عرف شماں سے 1260 گرام چرس جبکہ ملزم قاسم عباس کے قبضہ سے 1225 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔