اپریل 16, 2026

نصرت ماڈل اسکول کھاریاں: چالیس سالہ بے مثال تعلیمی سفر اور اخلاقی تربیت کا معتبر نام

سرائے عالمگیر (رپورٹ: ڈاکٹر تصور حسین مرزا) نصرت ماڈل اسکول کھاریاں گزشتہ چار دہائیوں سے علاقے میں علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ چالیس سال قبل ایک چھوٹے سے تعلیمی ادارے کے طور پر سفر شروع کرنے والا یہ اسکول آج ایک معتبر تعلیمی مرکز کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جہاں جدید نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

​اسکول انتظامیہ نے تعلیم کو عام کرنے کے لیے فیس انتہائی مناسب رکھی ہے، جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مستحق طلبہ کے لیے فیس میں خصوصی رعایت، مفت درسی کتب اور یونیفارم کی فراہمی جیسے فلاحی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ اسکول کا دوستانہ ماحول اور ماہر اساتذہ کی ٹیم طلبہ کی کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

​تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ اس ادارے سے وابستہ جذباتی روایات بھی منفرد ہیں۔ اوورسیز پاکستانی یحیٰ صاحب ہر سال اسکول کا دورہ کرتے ہیں اور اپنی والدہ کے ہاتھوں سے لگائے گئے پودے کی دیکھ بھال کر کے اس علمی و جذباتی رشتے کو تازہ رکھتے ہیں۔ نصرت ماڈل اسکول محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ علاقے میں فلاحی اور تعلیمی ترقی کا ایک عملی نمونہ بن چکا ہے۔