اکتوبر 28, 2026

ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور فوجی کمانڈرز کا چہلم: ملک بھر میں لاکھوں افراد کی ریلیاں

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب اسکول کے بچوں کے چہلم کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں مرکزی ریلی جمعرات کی صبح جمہوری اسکوائر سے شروع ہوئی جو اس مقام تک نکالی گئی جہاں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں اور اضلاع میں بھی بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں صدر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی اور عوام کے ساتھ گھل مل گئے۔ واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے دوران اپنے اہل خانہ اور میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور جیسے اہم فوجی کمانڈرز کے ہمراہ شہید ہوئے تھے، جن کی یاد میں آج پورا ایران سوگوار اور سراپا احتجاج ہے۔