اکتوبر 29, 2026

ڈنگہ: پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن، متعدد گرفتار

ڈنگہ (کرائم رپورٹر) پولیس چوکی ڈنگہ سٹی نے ایس ایچ او کی ہدایت پر ڈنگہ میں بھیس بدل کر بھیک مانگنے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے لیاقت علی ولد فتح محمد چنگڑ سکنہ پھلروان کو گلزار شہید چوک ڈنگہ سے‘ صفدر ولد ریاض قوم پڑیار ساکن اڈا پرویز والا ضلع خانیوال کو کولیاں چوک سے‘ دلدار ولد احمد خاں ساکن خانیوال کو ڈھلیان چوک سے‘ مدثر ولد محمد بشیر جٹ سکنہ محلہ طاہر آباد ڈنگہ کو معذوری کا بھیس بنا کر بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے خلاف امتناع گداگری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے بھیک کی رقم حسب ضابطہ قبضہ میں لے لی۔