تہران: ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی ایک تصویر جاری کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس تصویر میں آیت اللہ خامنہ ای کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حاصل کی گئی، جو ان کے آخری لمحات کو ظاہر کرتی ہے۔
ایرانی میڈیا میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہوئے۔ تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔





