پھالیہ ( بیوروچیف) پھالیہ کے نواحی گاؤں سندھانوالہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 24 سالہ کبڈی کھلاڑی علی اصغر کو قتل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کی جان لے لی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان فون پر تلخ کلامی ہوئی تھی جو بعد ازاں خونی تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

سٹی 53 نیوز
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت کو آبائی گاؤں سندھانوالہ روانہ کر دیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی ابوذر انار کی مدعیت میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔





