نومبر 1, 2026

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عید الفطر: حرمین شریفین میں لاکھوں کے اجتماعات

ریاض/لندن/سڈنی (نیوز ڈیسک): سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں، ترکیہ، یمن، فلسطین اور عراق میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازِ عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے بارگاہِ الٰہی میں سر بسجود ہو کر امتِ مسلمہ کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

​دیگر ممالک کی صورتحال دیکھی جائے تو آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، جہاں وزیراعظم انتھونی البانیسی نے سڈنی کی مسجد جا کر مسلم کمیونٹی کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ امریکہ اور یورپ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں عید کل منائی جائے گی۔