اپریل 17, 2026

ایم این اے چوہدری محمد الیاس سے گلیانہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے وفد کی خصوصی ملاقات

گلیانہ(انصر فاروق مغل) گلیانہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر مرزا نعیم اقبال کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقہ گلیانہ اور گردونواح میں درپیش مسائل، صحافی برادری کو لاحق مشکلات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وفد نے گلیانہ میں بنیادی سہولیات کی کمی، سڑکوں کی خستہ حالی اور دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی کی، جبکہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چوہدری محمد الیاس نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقہ کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور صحافی برادری کے جائز مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
وفد میں گلیانہ پریس کلب (رجسڑڈ )کے سینئر نائب صدر ملک مدثر اعوان گروپ لیڈر عنصر فاروق مغل سابق صدر باؤ محمد یاسین ۔چیئرمین ممبر شپ کمیٹی ڈاکٹر محمد رشید ۔فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ سمیت دیگر عہدیداران و ممبران بھی شامل تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی