اپریل 16, 2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ڈنگہ آمد، موسم بہار کی شجر کاری مہم اور گرین بیلٹس کا معائنہ

ڈنگہ (زمان اسلم) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں‘ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈنگہ احمد شیر گوندل نے ڈنگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے موسم بہار کی شجر کاری مہم اور گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈھلیان چوک میں گرین بیلٹ رپ خود بھی ایک پودا لگایا۔ انہوں نے بلدیہ ڈنگہ کی شجر کاری ٹیموں کو پودوں کی بہتر دیکھ بھال اور باقاعدہ آبپاشی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل‘ سینٹری انسپکٹر حمزہ سرور سہلوانہ اور سینٹری سپروائزر رانا ماجد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔