لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ سے ) معروف سماجی و سیاسی شخصیت حسنین علی کائرہ کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں صدر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم حاجی ندیم بٹ جھنڈیوالی اور چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ کے علاوہ فواد عامر چوہدری (ڈی جی ریونیو)، چوہدری محمد اصغر کائرہ ایڈووکیٹ، زاہد حنیف (اے ایس آئی)، علی عثمان بٹ (اسپیشل برانچ)، منیر احمد پسوال، عثمان عزیز قادری، عثمان بٹ (پنجاب پولیس) اور حمزہ بھٹی سمیت دیگر معزز مہمان شریک ہوئے،اس موقع پر شرکاء نے رمضان المبارک کی روحانی برکتوں کا ذکر کرتے ہوئے باہمی اتحاد، بھائی چارے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا،تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے افطار ڈنر کے بہترین انتظامات پر میزبان حسنین علی کائرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار اور یادگار محفل قرار دیا۔




