اپریل 18, 2026

رحمانیہ پولیس کا منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کامیاب آپریشن، دو گرفتار، 1 کلو آئس اور پسٹل برآمد

کھاریاں (انصر فاروق مغل) ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں تھانہ رحمانیہ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔ اس دوران ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر رائے فیاض احمد کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈھیروں گھنہ پھاٹک کے قریب ناکہ بندی کی۔

پولیس نے مشکوک کار کو چیک کیا اور کار میں سوار ملزم بہادر علی ولد محمد یونس ساکن دھاماں لالہ موسی سے دوران جامہ تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو گرام سے زائد جان لیوا منشیات آئس برآمد کی۔ ساتھ ہی فروخت شدہ منشیات کی وٹک 5,500 روپے بھی ضبط کی گئی۔ ہمراہ ملزم سجاد علی ولد مظہر اقبال ساکن کالرہ سے دوران تلاشی ناجائز اسلحہ پسٹل 9MM برآمد کر لیا گیا۔ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔