کھاریاں (انصر فاروق مغل) ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی نگرانی میں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی۔
ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام رسول کی قیادت میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں محمد بلال سے 1160 گرام چرس، ناصر ندیم سے 5 لیٹر شراب، محمد زبیر سے 30 بور پسٹل اور ناصر محمود سے 5 گولیاں برآمد کی گئیں۔

اسی طرح، ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر راحیل عارف نے ملزم ندیم عرف بوبی سکنہ کھاریاں کو گرفتار کر کے 1240 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




