اکتوبر 28, 2026

چوہدری شہباز احمد جرمنی نے اپنے دوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

منڈی بہاؤالدین (نمائندہ خصوصی) سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری شہباز احمد جرمنی نے اپنے قریبی دوستوں اور معزز شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور باہمی امور سمیت علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانوں کی پرتپاک تواضع کی گئی جبکہ روزہ افطار کرنے کے بعد اجتماعی دعا بھی کی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے چوہدری شہباز احمد جرمنی کی میزبانی کو سراہتے ہوئے اس طرح کی محافل کو باہمی محبت، بھائی چارے اور اتفاق و اتحاد کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر چوہدری شہباز احمد جرمنی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔