واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور اور غیر مؤثر شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتا تو شاید آج اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ صدر ہرزوگ معافی کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے نیتن یاہو کے سر پر یہ بوجھ ڈال رہے ہیں، جبکہ نیتن یاہو نے معافی دینے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر نیتن یاہو کے ساتھ ہوں اور ان کے بغیر اسرائیل آج موجود نہ ہوتا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو کامیابیاں انہوں نے اور نیتن یاہو نے حاصل کیں، شاید کوئی اور رہنما انہیں حاصل نہ کر سکتا تھا۔ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کم از کم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے معاملے میں دیگر ممالک بھی حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ تر تیل اسی راستے سے حاصل کرتے ہیں، جبکہ امریکہ کو اس سے فائدہ نہیں پہنچتا۔





