وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں ملک بھر کے سرکاری دفاتر اور اداروں میں 20 اور 21 مارچ کو عام تعطیلات ہوں گی۔ ان تعطیلات کے دوران سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کا موقع ملے گا۔






