وفاقی وزارت اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دو ڈرون کو کامیابی سے روک کر مار گرایا ہے۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے ان ڈرونز کو الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز کے ذریعے کسی فوجی تنصیب یا بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا جا سکا، تاہم گرنے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026
✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK,nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL
وزارت اطلاعات کے مطابق اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور افغان رجیم مختلف دہشت گرد گروہوں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان وزارت دفاع اور دیگر سرکاری اکاؤنٹس ماضی میں بھی جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے بدنام رہے ہیں۔ حال ہی میں ان اکاؤنٹس نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کے بے بنیاد دعوے بھی کیے تھے، جنہیں بعد ازاں حذف کر دیا گیا۔




