اکتوبر 28, 2026

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، سکیورٹی سخت کر دی گئی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا تاہم اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات قومی سلامتی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد اوٹاوا اور ٹورنٹو میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔