اکتوبر 28, 2026

اصفہان حملوں میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا، روسی وزارت خارجہ کی تصدیق

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اصفہان میں گورنر کے دفتر کے قریب ہونے والے حملے کے دوران دھماکے کی شدت سے روسی قونصل خانے کے دفتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ماریا زاخارووا نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کسی بھی سفارتی مشن پر حملے کو بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ تمام فریقین کو سفارتی تنصیبات کی حیثیت اور تحفظ کا احترام کرنا چاہیے۔