وزیراعظم مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کے لیے تل ابیب میں موجود بھارتی صحافی نے وہاں ہونے والی تباہی کے حوالے سے بڑے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی صحافی کے مطابق تل ابیب اس وقت شدید تباہی کی لپیٹ میں ہے اور صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ زمین سے 100 میٹر نیچے بنی سرنگیں بھی میزائلوں کے دھماکوں سے لرز رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے میڈیا پر سخت سنسر شپ عائد کر رکھی ہے، جہاں نہ تو لاشوں اور زخمیوں کی تصاویر لینے کی اجازت ہے اور نہ ہی کسی کو تباہ شدہ عمارتوں کی ویڈیو بنانے دی جا رہی ہے۔ بھارتی صحافی نے اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ٹیکنالوجی کا پوری دنیا میں چرچا تھا، اسے اپنی آنکھوں سے ناکام ہوتے دیکھ لیا ہے کیونکہ اکثر اوقات میزائل حملے سے قبل الرٹ میسج تک موصول نہیں ہوتا اور حملہ ہو جاتا ہے۔ ہسپتالوں تک میڈیا کی رسائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے تاکہ نقصانات کی اصل تفصیلات سامنے نہ آ سکیں۔




