اپریل 20, 2026

گلیانہ میں گرانفروشوں کی شامت آگئی: پرائس کنٹرول ٹیم کا بڑا ایکشن، بھاری جرمانے عائد

کھاریاں (انصر فاروق مغل) گلیانہ میں پرائس کنٹرول ٹیم نے عوامی شکایات پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے جس کے دوران مہنگے داموں گوشت اور فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم نے مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا جہاں سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائی کے موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف یہ مہم بلا امتیاز جاری رہے گی تاکہ عام آدمی کو اشیائے خوردونوش مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔