اپریل 21, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے اس بڑے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی بیٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شیوام دوبے نے 43 اور ایشان کشن نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 246 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی مگر وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے۔ بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اہم کردار ادا کیا۔ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔