کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) چوہدری اعجاز احمد رنیاں ایم پی اے PMLQ نے اپنی رہائش گاہ ڈِنگہ پر ممتاز دانشور اور کالم نگار عِزت رسُول کے اعزاز میں افطار ڈِنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈِنر میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں سابق ناظم سمیت دیگر معززین نے شِرکت کی۔
عِزت رسُول نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں ایم پی اے کو عُمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مُبارکباد دی اور پھُولوں کے ہار پہنائے۔ عِزت رسُول نے رنیاں برادران کو پنجاب کی روایتی پگ کا تحفہ دیا اور اُن کی دستار بندی کی۔







