سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا)
سرائے عالمگیر میں صحافی برادری کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات عمران مانا بٹ، فاروق بٹ، عباس بٹ، عابد بٹ اور یاسر بٹ کی جانب سے کشمیری ہاؤس میں کیا گیا۔
تقریب میں تحصیل سرائے عالمگیر بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جسے صحافتی حلقوں نے اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیا۔
مہمانوں کا پرتپاک استقبال ڈاکٹر انعام اللہ مرزا، ڈاکٹر احسان اللہ مرزا، ڈاکٹر رضوان، راجہ انعام الحق، راجہ جابر ذوالفقار، راجہ شیری اور راجہ عاطف اور دیگر نے استقبال اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔
شرکاء نے میزبانوں کی جانب سے بہترین انتظامات اور صحافی برادری کے اعزاز میں دی گئی دعوت کو سراہا اور کہا کہ ایسے اجتماعات صحافت اور سماج کے درمیان مثبت روابط کو مضبوط کرتے ہیں۔





