اکتوبر 28, 2026

ایران اسرائیل کشیدگی: برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک اہم پالیسی بیان میں تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے امریکہ کی جانب سے فوجی اڈوں کے استعمال کی درخواست قبول کر لی ہے۔ اس فیصلے کے تحت امریکی افواج ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ قدم ایران کو خطے میں مزید میزائل داغنے سے روکنے اور معصوم شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے

تاکہ ان ممالک کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے جو اس براہِ راست تنازع کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ خلیجی شراکت داروں کی جانب سے دفاعی تعاون کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور برطانوی شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ کیئر اسٹارمر کے مطابق برطانوی طیارے پہلے ہی فضا میں موجود ہیں اور ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے کے لیے دفاعی آپریشنز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔