کھاریاں (انصر فاروق مغل) ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیرِ نگرانی تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی راحیل عارف اور عبدالرشید اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر پتنگ فروش ملزم گل خان ولد اکبر خان (سکنہ غلنئی مہمند ایجنسی) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 120 پتنگیں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے والے پتنگ فروشوں اور خونی دھات کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور یہ کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہے گا۔





