اکتوبر 29, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے مہنگائی میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔