اکتوبر 29, 2026

سکیورٹی خدشات: پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد:پاکستان نے سکیورٹی کی حالیہ صورتحال اور ابھرتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی باقاعدہ ہدایت جاری کر دی ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ایران میں مقیم پاکستانیوں کو بھی انتہائی محتاط رہنے، اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے اور پاکستانی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے سمیت زاہدان اور مشہد میں موجود قونصلر دفاتر کے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر حکام سے رابطہ کر سکیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سفارتی مشنز پاکستانیوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں، تاہم شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔