ستمبر 17, 2026

ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا اتفاق پریس کلب کھاریاں کی سرپرستی سنبھالنے پر شکریہ، صحافتی حقوق کے تحفظ کا عزم

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) معروف کالم نگار ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلب کے مشکور ہیں جنہوں نے اُن پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں سرپرست مقرر کیا۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا کا کہنا تھا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں نے صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ سرپرست کی حیثیت سے وہ کلب کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں، آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں کو ایک مضبوط، فعال اور باوقار ادارہ بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔