ستمبر 17, 2026

تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں کا مستحقین کے لیے لاکھوں روپے کے امدادی راشن پیکج کا اعلان

کھاریاں (انصر فاروق مغل) تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں کے پلیٹ فارم سے امسال بھی انسانیت کی خدمت کا عزم دہراتے ہوئے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے 8 لاکھ 79 ہزار روپے مالیت کے وزنی امدادی راشن پیکج کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں راجہ شہزاد احمد کی زیرِ نگرانی اس فلاحی مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جس کے تحت جلد ہی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ راجہ شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ رب العالمین، تحریک منہاج القرآن ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور اس بار بھی شفاف طریقے سے مستحقین تک ان کا حق پہنچایا جائے گا تاکہ سفید پوش طبقے کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔