لالہ موسیٰ: سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ کے پھوپھی زاد بھائی چوہدری مشتاق احمد کائرہ کی وفات پر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے چیئرمین بلال منشاء بٹ اپنے وفد کے ہمراہ ان کے ڈیرہ پہنچے اور چوہدری طارق زمان کائرہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،وفد میں صدر حاجی ندیم بٹ، وائس چیئرمین میاں عنصر پگانوالہ اور چیئرمین بلال منشاء بٹ شامل تھے، جبکہ اس موقع پر چیئرمین چوہدری تنویر اشرف خواص پور، ماسٹر افتخار، ملک مشتاق وارث گیگی اور دیگر معززین بھی موجود تھے، شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا




