جولائی 28, 2026

گلیانہ پریس کلب (ر) اور لانگ مین سکول ٹھوٹھہ رائے بہادر کے مابین MOU سائن

گلیانہ (انصر فاروق مغل) گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ اور لانگ مین سکول ٹھوٹھہ رائے بہادر کے مابین MOU سائن کر دیا گیا ۔صدر گلیانہ پریس کلب حاجی نعیم اقبال اور ڈائریکٹر لانگ مین سکول محمد تنویر اعوان نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر جنرل سیکرٹری آصف حسین عطاری،سینئر نائب صدر ملک مدثر اعوان،وائس چیئرمین وقار قادری اور سابق صدر محمد شہباز بھی موجود تھے ۔ایم اور یو کے مطابق لانگ مین سکول ٹھوٹھہ رائے بہادر نے گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی مثبت صحافتی خدمات کے اعتراف میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فیصد کمی کی گئ.اس موقع پر ڈائریکٹر لانگ مین سکول محمد تنویر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلیانہ پریس کلب علاقہ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جس کے ممبران نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا حق سچ کی آواز بلند کی اور معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو اجاگر کیا

جس کے اعتراف میں گلیانہ پریس کلب کے ساتھ آج ہم نے ایم او یو سائن کیا ۔صدر گلیانہ پریس کلب حاجی نعیم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلیانہ پریس کلب نے ہمیشہ صحافت کے ساتھ ساتھ اپنے صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے مزید سکولز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں ان کے ساتھ بھی ایم او یو سائن کریں گے مزید انہوں نے کہا کہ گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ممبران کے علاؤہ بھی ٹھوٹھہ رائے بہادر اور گردونواح میں بسنے والے صحافی بھائی اگر لانگ مین سکول میں اپنے بچے داخل کرانا چاہتے ہیں تو وہ گلیانہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری آصف حسین عطاری کے ساتھ رابطہ کریں انشاء ایم او یو کے مطابق ان کے بچے داخل کروائیں جائیں گے