جون 2, 2026

وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کر کے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔لوٹن ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ویگر سفارتی عملے نے کیا۔استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ (برطانیہ) کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔