اکتوبر 29, 2026

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے عمران خان سے ملاقات تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظ آئین پاکستان نے بانی عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور خیبر پختونخوا ہاؤس میں دھرنا جاری رکھا۔ یہ احتجاج عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر کیا جا رہا ہے اور آج چوتھے روز داخل ہو چکا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ جب تک پارٹی کا کوئی عہدیدار عمران خان سے ملاقات نہیں کرتا، دھرنا جاری رہے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی میٹنگ میں پارٹی قیادت کی مشاورت جاری ہے اور بانی پی ٹی آئی سے اپنے معالج کی ملاقات کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی ہاؤس کے باہر بھی دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب عمران خان کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ ہوئی۔ عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی 6/9 اور بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہو گئی۔ ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج مکمل ہونے کے بعد او سی ٹی اینجیو گرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔