اکتوبر 29, 2026

کھاریاں: ایلفی چیریٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 1500 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم

کھاریاں (انصر فاروق مغل) ایلفی چیریٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حویلی ٹھیکیدار راجہ غلام حسین حسام رسولپور میں ایک بڑی فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 1500 مستحق خاندانوں میں دو کروڑ سے زاہد مالیت کا رمضان راشن پیکج مستحقین تقسیم کیا گیا۔
معروف سماجی شخصیت راجہ شمشاد حسین نے اپنی نگرانی میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا، جبکہ ان کی معاونت راجہ محمد وسیم نے کی۔ راشن کی منصفانہ اور منظم تقسیم کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ دور دراز دیہات سے آنے والے مستحق افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تقریب میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحقین نے راشن وصول کیا اور فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے راجہ شمشاد حسین اور ان کی ٹیم کو دعاؤں سے نوازا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں اس نوعیت کی فلاحی سرگرمیاں غریب اور نادار طبقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
اس موقع پر صدر گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ حاجی نعیم اقبال، راجہ آفتاب احمد، محسن ضیاء اعوان، ڈاکٹر محمد رشید، ذوالفقار بٹ، ڈاکٹر انصر فاروق مغل، راجہ نعیم، راجہ عابد ملاگر، راجہ محمد ذوالفقار، سید شبیر شاہ اور ملک بابر بشارت سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
معاشرے کے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھیں تاکہ اجتماعی طور پر مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔