سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ایماندار ٹریفک پولیس کی لیڈیز افیسر نے ایک شہری خاتون کی گمشدہ رقم واپس کر کے ایک ایمانداری کا ثبوت دیا اور اچھی مثال قائم کی شہری خاتون نے اپنی گم شدہ رقم واپس ملنے پر ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ خاتون الکار کو ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی نے شاباش دی اس موقع پر ٹریفک پولیس کے فوکل پرسن اور چیئرمین انسانی حقوق ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے بھی ایماندار خاتون پولیس افیسر کو شاباش دی





