سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سی ای او ایجوکیشن جہلم محترمہ ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے گورنمنٹ پرائمری سکول بورڈنگ محلہ میں عاطف چوہان فیملی کی جانب سے قائم کی جانے والی لائبریری الماری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جس سے سکول میں تعلیمی سہولیات میں ایک اہم اضافہ ہو گیا۔۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد صدیق، عبدالغفور چوہان، محمد عمر بٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عاطف چوہان کی فیملی نے طلبہ کے لیے یونیفارم، سکول شوز، سکول بیگز اور اسٹیشنری بھی فراہم کی۔
اپنے خطاب میں سی ای او ایجوکیشن نے چوہان فیملی کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی تعاون سے سرکاری سکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بچوں میں کتاب دوستی اور تعلیم سے رغبت کو فروغ دیتے ہیں۔
تقریب کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاشرے کے دیگر مخیر حضرات بھی تعلیم کے فروغ کے لیے آگے آئیں گے تاکہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مزید بہتر سہولیات میسر
آ سکیں۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف کی تقسیم نے خوشی اور مسرت کی فضا قائم کر دی۔




