سرائےعالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) تفصیلات کے مطابق خیرالناس تنظیم جادہ جہلم کے زیرِ اہتمام پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔جس میں مسلم چیرٹی کا تعاون بھی شامل رہا۔اس پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کے لیے ایمازون اور گرافکس ڈیزائننگ کے بالکل مفت کورسز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔جسے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید تھیں، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈی ای او لٹریسی میڈم میمونہ انجم، محمد عمر بٹ، عبدالغفور چوہان، صدر خیرالناس تنظیم تسنیم اصغر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مطیع اللہ، پروگرام مینیجر انعام الحق اور پروفیسر ڈاکٹر تبسم ریاض شامل تھے۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر تبسم ریاض نے خیرالناس تنظیم کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔مہمانِ خصوصی میڈم عطیہ حمید نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے لیے فائدہ مند شہری بنیں۔ ڈی ای او لٹریسی میڈم میمونہ انجم نے فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں کو اللہ کے چنے ہوئے افراد قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔محمد عمر بٹ نے اپنے مخصوص انداز میں خیرالناس کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ صدر خیرالناس تنظیم تسنیم اصغر نے طلبہ کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس نیک مشن کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔پروگرام مینیجر انعام الحق کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مطیع اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کی اہمیت اور نوجوانوں کے مستقبل میں اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔





